دولہا میاں‌ بارات والے دن شادی کا لباس پہن کر امتحان دینے چلے گئے

شیئر کریں:

دولہا میاں‌ بارات والے دن شادی کا لباس پہن کر امتحان دینے چلے گئے. شادی اور ہائی اسکول کا امتحان
ایک ہی دن ہونے پر سعودی دولہا محمد بن فہد اللیانی نے انتہائی ثابت قدمی کا مظاہرہ کر کے سب کو
حیران کر دیا.
محمد بن فہد کو ایک ہی دن امتحان اور شادی کی تیاری کرنی پڑی. ہائی اسکول کا پرچہ دینے سے پہلے
شادی کا لباس زیب تن کیا اور پھر امتحانی مرکز پہنچے.
ہال میں موجود طلبہ اور اساتذہ حیران رہ گئے کہ ایک نوجوان طالب علم دولہا بن کے پیپر دینے آیا ہے.
دولہا کا کہنا ہے کہ وہ زندگی کے اور تعلیمی امتحان دونوں‌ میں‌ سرخرو ہو گا. امتحانی مرکز کی ویڈیو
سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.


شیئر کریں: