دوسری لڑکی کو دیکھنے پر گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کی آنکھیں پھوڑ دیں

کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے اور بیوی کسی بھی قیمت پر اپنے شوہر کی توجہ کسی اور کی طرف برداشت نہیں کر سکتی. اس
طرح کی بیگمات صرف پاکستان، ایشیا اور دیگر ممالک میں نہیں بلکہ امریکا میں بھی کچھ اس طرح کے جذبات پائے جاتے ہیں.
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں‌ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوسری عورت کی طرف دیکھنے پر بیوی نے
اپنے شوہر کی آنکھیں ہی پھوڑ دیں.
میامی میں‌ایک ایسے 44 سالہ شخص کو اسپتال لایا گیا جس کی آنکھوں‌میں کتے کو لگائے جانے والے انجکشن لگائے گئے تھے.
ڈاکٹرز نے پولیس کو اس حیران کن واقعہ کی اطلاع دی اور تفتیش کے بعد آدمی گرل فرینڈ سینڈرا جیمنیز کو حراست میں لے
لیا گیا.
یہ دونوں پچھلے آٹھ سال سے تعلقات میں تھے گرل فرینڈ کو اعتراض تھا کہ وہ اس کے ہوتے ہوئے کسی اور لڑکی کی طرف
کیوں‌نگاہ اٹھا کے دیکھتا ہے.