دوسری بار40 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیتنے والا خوش قسمت انسان

شیئر کریں:

امریکی شہری پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔
صرف بیس ڈالر کے بدلے شہری نے دوسری بار چالیس لاکھ ڈالر لاٹری میں جیت لیے۔
جہاں دنیا بھر میں لوگ سیکڑوں بار لاٹری لینے کے باوجود کامیاب نہیں ہوتے وہیں مشیگن کے مارک کلارک نے دوسری بار لاٹری جیت لی۔
مارک کا کہنا ہے کہ وہ دوسری بار لاٹری جیتنے کی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔
مارک نے بتایا کہ وہ جب بھی اپنی گاڑی میں پیٹرول دلواتا تھا تو لاٹری خرید لیتا تھا۔
دس سال پہلے بھی چالیس لاکھ ڈالر کی جیتی تھی۔
مارک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے جب اس نے لاٹری کارڈ اسکریچ کیا تو اس کی قسمت کام کر گئی۔
ایک بار پھر لاٹری جیتنے پر حیران رہ گیا۔ مارک کا کہنا ہے کہ اسے مچھلیاں پکڑنے کا شوق ہے۔
وہ جیتی ہوئی رقم اپنے خاندان پر خرچ کرے گا اور مچھلیاں پکڑنے جائے گا۔


شیئر کریں: