دوران ملازمت سرکاری ملازم کی وفات پر اہل خانہ کو 2 کروڑ روپے ملیں گے

نگراں وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لیے ایک اور احسن قدم اٹھایا گیا ہے.
دوران ملازمت اگر کوئی سرکاری ملازم انتقال کر جاتا ہے تو اس کے اہل خانہ کو دی جانے والی امداد بڑھا دی گئی ہے.

پنجاب کے سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات کی صورت میں ملنے والی مالی امداد میں بہتری کردی گئی ہے. سروس
رول 17A کو ختم کر دیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق جس کے تحت دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازم کا کوئی ایک بچہ گریڈ 1 تا 11 کی سرکاری
نوکری حاصل نہیں کر سکے گا.

پی ایس ایل 9 کی ریٹینشن اور ٹریڈ ونڈو کا عمل مکمل

گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کو اب 16 لاکھ کی بجائے 50 لاکھ ملے گا۔ گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کو اب 19 لاکھ کی بجائے 75 لاکھ ملے گا۔
گریڈ 11 تا 15 کے ملازمین کو اب 22 لاکھ کی بجائے ایک کروڑ ملے گا.
گریڈ 16 تا 17 کے ملازمین کو اب 26 لاکھ کی بجائے ڈیڑھ کروڑ ملے گا . گریڈ 18 تا 19 کے ملازمین کو اب 34 لاکھ کی بجائے 2 کروڑ
ملے گا۔ گریڈ 20 تا 22 کے ملازمین کو اب 40 لاکھ کی بجائے 2 کروڑ ملے گا۔