دنیا کے لیے پرامن ملک میں نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی خدشات کیوں؟

شیئر کریں:

دنیا کے لیے پرامن ملک میں نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی خدشات کیوں؟
ورلڈ الیون، سری لنکا، جنوبی افریکا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی پاکستان میں کھیل چکے ہیں

پاکستان پرامن ملک ہے۔کھیلوں کیلیے یہاں ہے بہترین ماحول ہے۔ 2009 میں میدان ویران ہوئے،
چھ سال بعد زمبابوے نے پہل کی اور پاکستان سپرلیگ نے دنیا میں ڈنکا بجایا۔۔
غیرملکی کھلاڑیوں نے یہاں خوب رنگ جمایا۔۔جونٹی روڈز سڑکوں پر تنہا بائیک دوڑاتے رہے؟؟
ڈیرن سیمی بھی پاکستان کی سڑکوں پر بے خوف کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔۔اس کے بعد آئی سی سی ورلڈ الیون بھی آئی۔
سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اورجنوبی افریقا نے بھی پاکستان کے کامیاب دورے کئے،
بھارت نے کشمیرپریمیئرلیگ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔لیکن قومی اداروں کی سپورٹ سے پاکستان نے ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی کے نام پر دورہ منسوخ شائقین کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ کھیل سے سیاست ختم ہونی چاہیے۔


شیئر کریں: