دنیا کے سب سے بڑے کورونا ویکسین سینٹر میں آگ لگ گئی

شیئر کریں:

کورونا ویکسین بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔
آگ بھارت کے شہر پونے میں کورونا ویکسین بنانے والے ادارے میں لگی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا میں بڑی آگ لگی ہے۔
ہونے کا سیرم انسٹیٹیوٹ دنیا کا سب سے بڑا کورونا ویکسین بنانے والا سینٹر ہے۔
اس سینٹر میں بھارتی ویکسین کے ساتھ ساتھ برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ کی کورونا ویکیسن کی تیاری جاری تھی۔
ادھر بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کورونا ویکسین کی پیداوار متاثر نہیں ہوگی۔
بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل جاری ہے۔
بھارت روزانہ کورونا کی اٹھائیس لاکھ ڈوز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ادھر پونے فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔


شیئر کریں: