دنیا کی 60 فیصد سوشل میڈیا سے جڑ گئی

سوشل میڈیا قانون نافذ، رجسٹریشن لازم، مادر پدر آزادی ختم
شیئر کریں:

سوشل میڈیا انسانوں‌ کی روز مرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے. یہی وجہ ہے کہ دنیا کی تقریبا 8 ارب
کی آبادی میں سے 4.8 ارب لوگ روزآنہ سوشل میڈیا سے جڑے رہتے ہیں.
آج یعنی 30 جون کو سوشل میڈیا کے یوم سے منصوب ہے. 2010 میں 30 جون کو سوشل میڈیا ڈے سے اس
لیے منصوب کیا گیا تھا کہ معلوم کیا جاسکے سوشل میڈیا انسانی زندگی پر کس حد تک اثرانداز ہو چکا ہے.
دو دہائی کے قلیل وقت میں دنیا کی 60 فیصد آبادی سوشل میڈیا سے جڑ چکی ہے.

فیس بک سب سے زیادہ مقبول

الجزیرہ کی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے سب سے زیادہ مقبولیت فیس بک کو حاصل ہے
جس پر ہر ماہ تقریبا 3 ارب لوگ متحرک رہتے ہیں.
فیس بک کو مارک زکابرگ نے 2004 میں متعارف کرایا تھا جو ہر گزرتے وقت کے ساتھ دنیا بھر میں سب سے
مقبول پلیٹ فارم بن چکا ہے.

یوٹیوب

فیس بک کے بعد یوٹیوب اگلے ہی سال یعنی 2005 میں متعارف کرائی گئی. اس کے دنیا بھر میں‌ 2.51 ارب
صارفین ہیں. فیس بک کے بعد سب سے قبول پلیٹ فارم بھی یوٹیوب ہی کا ہے.
یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یا وائرل ویڈیو بے بی شارک ڈانس رہا ہے. فروری 2023 تک
اس ڈانس کو سب سے زیادہ مرتبہ 13 ارب پر دیکھا جا چکا ہے.

واٹس اپ اور انسٹاگرام

فیس بک اور یوٹیوب کے بعد زیادہ مقبول ایپس میں‌ واٹس اپ اور انسٹاگرام کا نمبر ہے. ان دونوں‌ کے صارفین
کی تعداد 2 ارب کے قریب ہے. واٹس اپ 2009 میں متعارف کرایا جو دیکھتے ہی دیکھتے رابطے کی مقبول
ترین ایپ بن گئی.
اسی طرح انسٹاگرام تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے کے لیے مشہور ہے. اسے معروف شخصیات زیادہ استعمال
کرتی ہیں.

اب بات کرلیتے ہیں کہ عام صارفین سوشل میڈیا پر روزآنہ کتنا وقت صرف کرتے ہیں. تحقیق کے مطابق ایک
صارف کم سے کم 3 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا کو دیتا ہے.
ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں صارفین بہت زیادہ وقت فیس بک اور دیگر ایپس پر لگادیتے ہیں. شہریوں‌ کے
مقابلے میں دیہی لوگ زیادہ وقت سوشل میڈیا کو دیتے ہیں


شیئر کریں: