دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی “کے ٹو” سر کرنیوالی نیپالی کوہ پیما ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

شیئر کریں:

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنیوالی نیپالی کوہ پیما ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
نیپالی کوہ پیما اسکردو سے پی آئی اے کی پروا PK452 سے اسلام آباد پہنچے.
اسلام آباد ایئرپورٹ پر الپائن کلب کے سینیئر عہدیدران نے کوہ پیماؤں کا استقبال کیا

چودہ رکنی ٹیم کے اسلام آباد پہنچے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا.
نیپالی ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں گلدستے پیش کیے گئے.

اس موقع پر نیپالی کوہ پیماوں کی ٹیم نے شاندار مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا.
کوہ پیماوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں اسلام آباد کے پرائیویٹ ہوٹل پہنچادیا گیا.

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’ کے ٹو‘ کو پہلی بار موسم سرما میں سرکرلیا گیا


شیئر کریں: