دنیا کا سب سے گھنے بالوں والا انسان

شیئر کریں:

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے بینی ہارلیم نے دنیا کے سب سے بڑے اور گھنے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ بنارکھا ہے۔
2018 میں بینی ہارلیم کا نام دنیا کے سب سے اونچے اور گھنے بال رکھنے
کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا.
اور اس وقت ان کے بالوں کی اونچائی 20.5 انچ تھی.

بینی ہارلیم کو 2016 میں مقبولیت ملی جب ان کے بالوں کا انوکھا اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔
نا صرف ان کے خود کے بال ایسے ہیں بلکہ ان کی بیٹی کا بھی ہیئر اسٹائل ان ہی کی طرح ہے۔دنیا کے سب سے لمبے بالوں والی لڑکی

بینی ہارلیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بالوں کے لیے گھر کا بنا خاص شیمپو ہی استعمال کرتے ہیں
جسے وہ قدرتی اشیا سے بناتے ہیں۔

بینی کا کہناہے کہ وہ اپنے بالوں کو ایک پودے کی طرح سمجھتے ہیں
جس طرح پودے کو بڑے ہونے کے لیے قدرتی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے
بالکل اسی طرح جسم اور روح کو بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
بینی ہارلیم نے بتایا کہ جس طرح اپنا کھانا بناتے ہیں بالکل اس ہی ہم اپنا شیمپو بھی بناتے ہیں۔


شیئر کریں: