دنیا بھر میں مزید 6 کروڑ افراد غربت کا شکار

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی وجہ سے مزید چھ کروڑ افراد شدید غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔
عالمی بینک نے دور کورونا کی ایک اور خطرے کی گھنٹے بجا دی۔
عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں دنیا بھر میں معاشی
سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
خدشہ ہے کہ رواں سال کے اختتام تک عالمی معیشت کے حجم میں پانچ فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پہلے ہی بے روزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
لاکھوں افراد کی نوکریاں ختم ہو گئی ہیں اور غریب ممالک کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ورلڈ بینک کے صدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ 6 کروڑ افراد شدید غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اور یہ کورونا وائرس گذشتہ تین سال کی ساری محنت پر پانی پھیر دے گا۔
عالمی بینک کے مطابق شدید غربت کا درجہ ان افراد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو یومیہ دو ڈالر سے کم کی آمدنی پر رہتے ہیں۔


شیئر کریں: