دنیا بھر میں روزآنہ ایک لاکھ 50 ہزار اموات

شیئر کریں:

دنیا بھر میں کورونا کے سوا دوسری بیماریوں سے روازنہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد جان سے جاتے ہیں۔
دوسری بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے باوجود میڈیا پر صرف کورونا کی اموات کا ذکر ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد اب میڈیا میں صرف کورونا
اور اس کی وجہ سے ہلاکتوں کا ہی زیادہ ذکر ہو رہا ہے۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ دو سال پہلے کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ افراد کسی نا کسی
وجہ سے موت کے منہ میں جاتے ہیں۔

اور سب سے زیادہ اموات امراض قلب کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق روازنہ 48 ہزار 742 افراد امراض قلب کی وجہ سے اپنی جان سے جاتے ہیں۔
روزانہ کینسر سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 181 اور سائنس کی بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 734 ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں ایک روز میں 28 ہزار 36 افراد اور بھارت میں 25 ہزار 270 افراد جان سے جاتے ہیں۔

کورونا سے پہلے بھی امریکا میں اوسطا روزانہ مرنے والوں کی تعداد 7564، روس میں 5013 اور برازئیل میں 3528 تھی۔
تاہم اگر آبادی کے تناسب سے اموات کو دیکھا جائے تو روس میں یومیہ 10 لاکھ کی آبادی میں اوسطا 34.7 اموات ہو رہی تھیں۔
روس میں ہونے والی اموات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کووڈ نائنٹین کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔
اس وبا کی وجہ سے روزانہ مرنے والوں کی تعداد 272 سے لے کر 10 ہزار 520 تک ہے۔


شیئر کریں: