دریائے شگر میں دیسی ساختہ کشتی مقابلہ ہزاروں شائقین امڈ آئے

شیئر کریں:

سرمائی سیاحت کے فروغ کے جذبے سے سرشار ضلع شگر کے تباہمت جوانوں کی جانب سے خون جمانے دینے والی سردی میں دریائے شگر میں دیسی ساختہ کشتی مقابلہ (زخ ریلی)۔ تاریخی زخ ریلی کو دیکھنے ہزاروں شائقین دریائے کنارے پہنچ گئے ۔ ریلی شرکاء کو خوب داد دی۔دو روزہ ریلی اسکردو پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی ۔
سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے شگر کے نوجوانوں کا انوکھا اقدام ۔ دیسی ساختہ کشتی جانوروں کے چمڑے سے تیار کر دہ زخ کے ذریعے دریا میں ریلی کی شکل میں ضلع شگر کے بالائی علاقے سے   70 کلومیٹر کا سفر طے کر کے دو روز میں اسکردو پہنچ گئے ۔
ریلی کا انعقاد گلاب پور یوتھ کی جانب سے سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے کیلئے گیا ہے۔ ریلی میں 15 سے زائد (کشتی) زخ اور تین درجن سے زائد زخ بان شریک ہیں۔
کل پہلے روز زخ ریلی کے شرکاء پہلے مرحلے میں شگر پہنچ گئے تھے ۔ ریلی کے شرکاء کا جگہ جگہ شاندار استقبال ، پھولوں کی پتیوں کی نچھاور کئے۔ ریلی کی قیادت یوتھ لیڈر ذوالفقار علی شگری، احمد چو ، اور ممتاز شگری کررہے ہیں۔ ریلی کا آغاز کیاہونگ گلاب پور شگر سے ہوا تھا ۔ جو کہ 70 کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد سکردو سندوس میں آج شام پہچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔نوجوان شگر کی جانب سے خون جما دینے والی شدید سردی میں دو روز تک اپنی قدیم ثقافت کو زندہ رکھنے اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت اس کاوش کو سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے سنگ میل قراردیا جا رہا ہے ۔


شیئر کریں: