دریائے ستلج میں سیلاب سے اوکاڑہ کو شدید خطرہ

دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے. ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پانی کی
سطح میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے.
سلیمانکی کے مقام سے 1 لاکھ 22ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے. سلیمانکی کے مقام پر سیلاب سے ضلع
اوکاڑہ کے 56 موضع جات متاثر ہونے کا خدشہ ہے.

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب

لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے 36کشتیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1420
شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کیا جار ہا ہے۔ سیلابی پانی سے 30448 ایکڑ
اراضی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
11 میڈیکل کیمپس قائم کر دیے گئےہیں۔ موبائل ہیلتھ ٹیموں کے ذریعے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی
جارہی ہیں۔ سیکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کے اہلکار سپیشل ڈیوٹی پر مامور ہیں۔