درہ آدم خیل میں کوئلہ زون کی بندش پر ہزاروں افراد کا مظاہرہ

شیئر کریں:

(آفتاب مہمند سے)
درہ آدم خیل کے ہزاروں افراد اور طلبہ کوئلہ زون کی بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے فوری طور پر وفاقی و صوبائی حکومت سے کوئلہ زون کھلوانے کا مطالبہ کردیا۔
اقوام درہ آدم خیل کے ہزاروں افراد نے کوئلہ زون کی بندش پر کوہاٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی میں لوگ شامل ہوتے رہے اور دیکھتے ہی دیکھتے ریلی جلسہ کی صورت اختیار گئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے درہ آدم خیل کے کوئلہ زون میں 18 کمپنیز کام کر رہی ہیں۔
درہ آدم خیل کی تمام قوموں کا کمپنیز، کوہاٹ انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ 2017 سے 10 نکاتی معاہدہ قائم ہے۔
تاہم اثر و رسوخ استعمال کر کے ایک کمپنی نے مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے 23 مارچ 2020 سے کوئلہ زون مکمل بند رکھا ہوا ہے۔
موجودہ صورت حال میں شانگلہ و سوات کے 20 ہزار سے زائد مزدوروں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔
مظاہرین کہتے ہیں مزدورں سمیت تمام کمپنیز کا روزانہ کی بنیاد پر 20 کروڑ سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی رائلٹی کی مد میں بھی حکومت کا نقصان کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے صوبائی و وفاقی حکومت سے نوٹس لے کر کوئلہ زون فوری کھولنے کی اپیل کی ہے۔


شیئر کریں: