درازندہ میں اسپورٹس فیسٹیول، پاک فوج کی کوششیں رنگ لے آئیں

شیئر کریں:

ڈیرہ اسماعیل خان سے احمد نواز مغل

ڈیرہ اسماعیل خان کے نیم قبائلی ضم شدہ علاقوں میں قیام امن کے بعد پاک آرمی کی جانب سے دیگر
عوامی مسائل کے حل کے ساتھ نوجوانوں میں کھیلوں کے صحت مند مقابلوں کے لیے درازندہ میں
اسپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا گیا۔

کھیلوں کے مقابلوں فٹ بال، والی بال،رسہ کشی،دوڑ، گھوڑا ڈانس اور تائی کوانڈو میں سب نے بڑھ چڑھ
کر حصہ لیا۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب درزاندہ قلعہ میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف
ساوتھ میجر جنرل عمر بشیر تھے۔ ان کے ساتھ اسٹیشن کمانڈر بر گیڈئیر قاسم شہزاد بھی موجود تھے۔

پروقار تقریب میں درازندہ کے شہریوں سمیت اعلیٰ سول وفوجی افسران اور علاقہ معزین کی بڑی تعداد
شریک ہوئی۔ ان مقابلوں میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو نقد انعامات تعریفی
سرٹیفکٹ اور ٹرافیا ں دی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف ساوتھ میجر جنرل عمر بشیر اورسٹیشن کمانڈر بر گیڈئیر قاسم
شہزاد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو اپنی صحت اور بہتر نشونما کے لیے کھیلوں میں حصہ
لینا چاہیے۔ اچھی صحت ہی پاکستان کا بہتر مستقبل ہے نوجوان نسل ہی پاکستان کا مستقبل ہے اور کسی
بھی علاقے میں امن کے لیئے نوجوانوں کا کردار اپنی مثال آپ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس موقع پر یقین دلایا کہ
پاک فوج علاقے میں قیام امن میں اچھا کردار ادا کرنے والوں مایوس نہیں ہونے دے گی۔ ان کی اچھی
صحت اور بہتر مستقبل کے لیئے اس قسم کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھے جائیں گئے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ معززین نے پاک فوج اور ایف سی ساوتھ کے کردار کو سہر ا اور
امید ظاہر کی کہ پاک فوج اس طرح کے پروگراموں کے سلسلہ کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی
علاقوں میں پاک فوج کی قیام امن کے لیے قربانیوں کوکھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ درازندہ میں
کامیاب امن اسپورٹس فیسٹیول اس امر کا غماز ہے کہ یہاں خوشیاں لوٹ آئی ہیں اور پاک فوج عوام کے
دلوں میں بستی ہے۔ درازندہ کے اسپورٹس منیجر عرفان خان بیٹنی کے کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔


شیئر کریں: