دبئی نے اپنا خلائی مشن مریخ پر بھیجنے کا اعلان کر دیا

شیئر کریں:

متحدہ عرب امارات نے مریخ پر اپنا پہلا مشن بھیجنےکا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات 15 جولائی کو پہلی مرتبہ مریخ پر مشن
جاپان کے ٹینیگشیما جزیرے سے خلا میں روانہ ہوگا۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس میں کوئی خلاء باز سوار نہیں ہو گا۔
مشن 49 کروڑ 50 لاکھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے سرخ سیارے کے مدار میں پہنچے گا۔
گزشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اپنے پہلے خلاء نورد “ہزارہ المنصوری” کو بھیجا تھا۔
یہ مریخ پر کسی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا مشن ہو گا۔
اگر یہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ متحدہ عرب امارات کی خلائی صنعت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔


شیئر کریں: