March 24, 2020 at 12:46 pm

عمران عثمانی

انگلینڈ میں بھی دیگر ممالک کی طرح کورونا وائرس پھیلتا جارہا ہے. خوف وہراس اور پریشانی کے ایام میں ہر ایک اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش میں ہے. ایسی ہی ایک کوشش میں پب (شراب خانہ)جنرل سٹور وبیکری میں تبدیل ہوگیا ہے.
انگلینڈ کے مشہور کرکٹر سٹورٹ برا ڈ نے لیسٹر شائر میں موجود اپنے پب کو گروسری سٹور میں تبدیل کردیا ہے،اسکی تیاری اتنی تیزی میں ہوئ کہ پیر کی شام اسے عوام کیلئے کھول دیا گیا. سٹورٹ براڈ نے یہ فیصلە اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر کیا ہے. انگلینڈ میں کورونا کی وجہ سے پب بھی بند ہورہے ہیں. ایسے میں براڈ کہتے ہیں کہ شاپ بند ہونے سے بہتر عوام کی خد مت ہے. علاقے کے لوگوں کو رعایتی نرخ پر گھر کے کچن سے متعلق تمام اشیا کی فراہمی یقینی بنانا مشن ہوگا اور ساتھ ہی افراد کو بے روزگار ہونے سے بچانا بھی ترجیح ہے.

**پروٹیز کرکٹر ڈیل اسٹین کا کیریئر تمام**

جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے 2020-21کیلئے کرکٹر ز سنٹرل کنٹر یکٹ کی فہرست جاری کردی.حال ہی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے چند میچ کھیلنے والے ڈیل اسٹین کو لسٹ سے نکال دیا گیا ہے حالانکہ وہ محدود اوور ز کرکٹ کیلئے دستیاب ہیں انکے ساتھ ہی ریٹائر ہونے والے ہاشم آملہ اور ویرون فلینڈر بھی کنٹریکٹ سے باہر ہوگئے. اسی سیزن میں ڈیبیو کرنے والے لیفٹ آرم پیسر بیورن ہینڈرکس وہ اکلوتے خوش قسمت ہیں جو نئے کھلاڑی کے طور پر کنٹریکٹ پانے میں کامیاب ہوئے.دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں کپتانی سے برطرف کئے جانے والے فاف ڈوپلیسی بھی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں.

**انگلش کرکٹ حکام کی چالاکی، 100 بالز کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ہاته **

انگلش کرکٹ حکام نے بڑی دور کی سوچی،اس سال کے نئے فارمیٹ 100 بالز ایونٹ کا کنٹریکٹ فارم بڑی ہوشیاری سے تیار کیا،دنیا بھر کے کرکٹر ز نے اس پر دستخط کردیئے. عمومی طور پر معاوضے کیلئے کرکٹر کی دستیابی ضروری ہوتی ہے اسکے بعد میچ ہوں نہ ہوں. پلیئر معاوضہ لے اڑتے ہیں لیکن 100 بالز ایونٹ کے کنٹریکٹ کی شق 16.4 میں واضح ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کسی بھی وجہ سے اگر ایونٹ ملتوی کرتا ہے تو پلیئرز کو معاوضە نہیں ملے گا .
چنانچہ تصویر واضح ہے کہ
کورو نا وائرس کی وجہ 100 بالز اگر ایونٹ ملتوی یا منسوخ ہوا تو کرکٹرز بھاری معاوضوں سے محروم ہوجائیں گے.

**آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل مشکوک**
کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے آئ سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے انعقاد پر یقینی شکوک کے بادل منڈلارہے ہیں. جمعہ کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ ویڈیو کانفرنس پر ہورہی ہے جس میں اس سمیت بہت اہم معاملات پر بحث ہوگی. ورلڈ ٹی 20 جو اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہوگا، اس پربھی تفصیلی بحث ہوگی لیکن اس وقت تک کورونا وائرس کے اثرات رہے تو ہاف درجن سیریز متاثر ہونگی، اس سے براڈ کاسٹرز بھی بری طرح تنگ ہونگے اسلئے قوی امکان ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل تاخیر کا شکار ہوگا. اجلاس میں کچھ غیر متوقع فیصلے متوقع ہیں.
**روی بوپارا کی چکن شاپ سے ڈاکٹرز کی معاونت**
سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے اپنی چکن شاپ کورونا کا علاج کرنے والے ہیلته ڈاکٹر ز کیلئے مختص کردی. وہ چکن سے لدے این ایچ ایس سٹاف کے پاس پہنچ گئے. اپنےہیروز کو سلام پیش کیا اور غیر معینہ وقت تک خدمت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے.

Facebook Comments