دنیا بھر میں رائیڈرز کے ذریعے کھانے پینے اور دیگر اشیا کی گھروں اور دفاتر تک فراہمی کا رجحان بڑھ
جا چکا ہے. لوگ وقت بچانے اور ٹریفک رش سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹیلی فون پہ آڈر کر کے
مطلوبہ شے گھر بیٹھے یا دفاتر میں منگوالیتے ہیں.
متحدہ عرب عرب امارات کی سات ریاستوں میں سے سب سے جدید اور ترقی یافتہ ریاست دبئی ان چیزوں میں
بہت آگے نکل چکا ہے. دبئی کی میونسپلٹی نے 2024 کے آوائل سے ڈرون ڈیلوری سروس شروع کرنے کا
اعلان کیا ہے. اس سلسلے میں فضائی حدود اور ڈرون کے اترنے کے مقامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے.
حکومت کی کوشش ہے کہ مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے اسی سلسلے کی دوسری کڑی دبئی ہوریزوں سسٹم
ہے جس کے تحت پوری ریاست کی ٹوڈی اور ٹھری ڈی میپنگ کی جارہی ہے.