خیبرپختونخوا سے 8 لاکھ میں خریدی گئی 4 لڑکیاں بازیاب

شیئر کریں:

حیدرآباد کی مارکیٹ پولیس نے سرے گھاٹ کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ شادی کا جھانسہ
دے کر خیبر پختونخواہ سے لائی گئی چار خواتین بازیاب کرالی گئیں۔ پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر
خواتیں کو خریدنے والے گینگ کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے 8 لاکھ روپے میں چار لڑکیوں کو
خیبر پختونخوا سے خریدا تھا۔
پولیس نے لڑکیاں خریدنے والے گینگ کی سرغنہ مسمات بینظیر اور علیم کو گرفتار کر لیا۔ جھانسہ دے کر
شادی کے لئے لائی جانے والی سمیرا سمیت اقراء اور نیلم کو ملزمان نے دھوکے سے گھر میں بند کرلیا۔

سمیرا کسی طریقے سے گھر سے نکل کر تھانے پہنچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو عدالت میں
پیش کیا۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ بازیاب ہونے والی خواتین کو عدالت نے ورثاء
کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔


شیئر کریں: