خیبرپختونخواکابینہ سے خواتین مائنس

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا حکومتی کابینہ میں خاتون شامل نہ کرنے پر خواتین اراکین اسمبلی ناراض ہوگئی ہیں، زرائع کے مطابق خواتین ایم پی ایز نے معاملہ کاکس کمیٹی میں زیر غور لانے کا فیصلہ کرلیا
گزشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے کابینہ میں دو نئے وزراء ایک مشیر جبکہ 8 معاون خصوصی شامل کرلیے تاہم ان میں کوئی بھی خاتون شامل نہیں، زرائع کے مطابق معاملے پر خواتین اراکین نے موقف اختیار کیاہے کہ پارٹی کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے خاتون رکن کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ کیا تاہم ایفا اب تک نہ کیا جاسکا جبکہ پارٹی خواتین کے مساوی حقوق کی بات کرتی ہے۔


شیئر کریں: