خواتین پر جنسی تشدد ابھارنے پر نیٹ فلکس پر تنقید

شیئر کریں:

مشہور انٹر ٹیمنٹ سائٹ نیٹ فلکس کو نئی ڈرامہ فلم 365 ڈیز نشر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس متنازع فلم کے ذریعے خواتین پر جنسی تشدد کو ابھار رہا ہے۔
مشہور گلوکارہ ڈوفے بھی نیٹ فلکس کے خلاف میدان میں آگئی۔
ڈوفے نے نیٹ فلکس کو فلم 365 ڈیز کو نشر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فلم کی کہانی پولش ناول 365 ڈی این آئی سے اخذ کی گئی ہے۔
فلم ایک خاتون کے کردار کے اردگرد گردش کرتی ہے۔
فلم کی کہانی میں ایک نوجوان لڑکی کو دیکھایا گیا ہے جسے اغوا کرلیا جاتا ہے
اور اغوا کاروں کا سرغنا اسے بار بار بری طرح زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔
عالمی وبا کے دوران نائجیریا میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ

فلم میں خاتون کے اغوا، جنسی استحصال اور خواتین کے جنسی کاروبار کو دیکھایا گیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فلم سے خواتین پر جنسی تشدد کے رجحان میں اضافہ آئے گا۔
اس سے ففٹی شیڈ آف گرے فلم کو خواتین پر جنسی تشدد کی منظر کشی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ففٹی شیڈ آف گرے کی ریلیز کے بعد خواتین پر جنسی تشدد کے واقعات سامنے آئے تھے.


شیئر کریں: