خلاباز نے غلطی سے خلا میں شیشہ گرادیا

شیئر کریں:

امریکی خلا بازنے غلطی سے زمین کے خلائی مدار میں شیشے کا ٹکرا گرا دیا۔
بین الاقوامی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کمانڈرکرس کاسیڈی نے خلا میں واک کے دوران شیشہ گرایا۔
خلائی سوٹ سے گرنے والے شیشہ زمین کےخلائی مدار میں ایک فٹ پر منٹ کی سیپیڈ سے گھومنا شروع ہوگیا ہے۔
ںاسا کا کہنا ہے کہ زمین کے خلائی مدار میں پہلے ہی بہت زیادہ کچرہ موجود ہے۔
خلاباز 19گھنٹے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے
خلا باز سے غلطی سے گرائے گئے شیشے سے خلائی کچرے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ناسا نے بتایا کہ ہر خلا باز کےخاص سوٹ پرچھوٹے شیشے لگے ہوتے ہیں
تاکہ وہ باآسانی ان جگہوں پر دیکھ سکے جہاں اس کی نظر نہیں پہنچ سکتی۔
ناسا کا کہنا ہے کہ شیشہ گرنے کی وجہ سےخلا بازوں اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو کوئی خطرہ نہیں۔


شیئر کریں: