خصوصی دعاؤں کے لیے خاتون اول بشری بی بی کی دربار بابا فرید گنج شکر پر حاضری

Bushra BB
شیئر کریں:

پاکپتن سے محمود احمد رضا

پاکستان کی خاتون اوّل بشری بی بی کی اچانک پاکپتن آمد ہوئی۔ خاتون اول بشری بی بی نے
دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی۔

بہشتی دروازہ پر نوافل ادا کیے اور پاکستان کی سلامتی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اچانک دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج
شکر پر حاضری کے لیے پہنچیں۔
انہوں نے بہشتی دروازہ پر نوافل ادا کیے اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور خوش حالی
کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔
خاتون اول کی آمد پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
دوران حاضری دربار بابا فرید پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
خاتون اول بشری بی بی دربار بابا فرید پر حاضری اور دعائیں کر کے روانہ ہو گئیں۔


شیئر کریں: