خدیجہ شاہ ریڈیوپاکستان حملہ کیس میں نامزد

سابق وزیر خزانہ کی بیٹی اور معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی 9 مئی کے واقعات میں گرفتاری اور ریڈیو پاکستان پشاور
حملہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے.
پشاور پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما خدیجہ شاہ کو پشاور حملہ کیس میں نامزد کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق پشاور
پولیس خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور پہنچ رہی ہے.

سانحہ 9 مئی کے زمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے، کمانڈر کانفرنس

خدیجہ شاہ لاہور کے تین پولیس اور ایک ایف ائی اے کے مقدمے،جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ ،جلاؤ
گھیراؤ اور سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے کے مقدمات میں نامزد تھیں.
خدیجہ شاہ کو تھانہ سرور روڈ گلبرگ شادمان اور ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا. خدیجہ
شاہ لاہور کے چاروں مقدمات میں ضمانت لے چکی ہیں.
اس وقت خدیجہ شاہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں. پشاور پولیس خدیجہ شاہ کو آج جیل سے گرفتار کرنے کے
بعد پشاور کے لیے روانہ ہو گی.

پختونخواہ میں کتنی عمارتیں جلائی گئیں؟