خانیوال کے ڈاکٹر کی ڈیڑھ کروڑ تاوان پر رہائی

پیر محل سے اغواء ہونے والے خانیوال کے ڈاکٹر کو ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان ادا کرکے بازیاب کروالیا گیا.
بیٹے کی شکل دیکھتے ہی والدین کے خوشی سے آنسو نکل آئے.
خانیوال کی سماجی شخصیت سابق زرعی آفیسر میاں اعجاز کمبوہ کے بیٹے ڈاکٹر عاصم اعجاز کمبوہ کو گزشتہ
4 روز قبل لاہور سے واپسی پر پیر محل انٹرچینج کے قریب سے ملزمان نے اغوا کر لیا تھا.
ڈاکوؤں نے ڈاکٹر عاصم کے فون پر والد سے واٹس اپ کال کے ذریعے بات کی اور ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان
کا مطالبہ کیا۔
گزشتہ رات ملزمان نے آخری وارننگ دی کہ اگر آج ڈیڑھ کروڑ روپے پہنچا دو تو بیٹا بچ جائے گا بصورت
دیگر دوبارہ رابط نہیں ہوگا.
ڈاکٹر عاصم کے والد میاں اعجاز کمبوہ نے رقم کا انتظام کیا اور گوجرہ میں بتائی گئی جگہ پر رقم رکھ دی
جس کے چھ گھنٹے بعد انہوں نے ڈاکٹر عاصم اعجاز کو عبدالحکیم پرانے ہیڈ سدھنائی کے مقام پر گاڑی
سمیت چھوڑ کر چلے گئے. ڈیڑھ کروڑ‌ روپے کی ادائیگی کی کسی اور ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی.