March 20, 2020 at 7:21 pm

امین وارثی ڈسٹرکٹ رپورٹر خانیوال

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا حافظ محمد مدثر نے کبیروالا کے علاقہ موضع مبارک پور میں فیس ماسک بنانے کا مینوفیکچرنگ پلانٹ پکڑا لیا – کارروائی کے دوران ڈرگ انسپکٹر کبیروالا بھی ہمراہ تھے – کارروائی میں 55000 ہزار فیس ماسکس ، خام مال برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لئے گئےاور مینوفیکچرنگ یونٹ مالک کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا
اسٹنٹ کمشنر کا اس کارروائی کے حوالے سے کہنا ہے کہ مینوفیچرنگ پلانٹ کو چالو رکھا جائے گا اور اس میں تیار ہونے والے ماسکس کی خانیول ، ملتان اور قریبی اضلاع میں سپلائی کی جائیگی – ان کا مزید کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے ماسکس کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائیگی –

Facebook Comments