خادم رضوی کے بڑے صاحبزادے علامہ سعد رضوی تحریک لبیک کے سربراہ مقرر

شیئر کریں:

رپورٹ آصف محمود
علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سعد رضوی کے
سپرد کر دی گئی ہے۔

علامہ خادم رضوی کے جنازہ میں سوگواروں سے حلف لیا گیا۔

علامہ خادم رضوی کا پنجاب کی تاریخ کے بڑے جنازوں میں سے ایک

علامہ سعد رضوی مرحوم خادم رضوی کے بڑے فرزند ہیں جو اب تحریک لبیک کا مشن آگے بڑھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق خادم رضوی کی وفات اور ان کے بیٹے کو قیادت سونپے جانے کے بعد تحریک لبیک میں
قیادت کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔

چند روز بعد سعد رضوی پر انگلیاں اٹھائی جائیں گی جس کے بعد پرانے ساتھی جو پہلے ہی
الگ ہو گئے تھے وہ آگے آئیں گے۔


شیئر کریں: