خاتون کا مسلسل 31 ویں بار کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شیئر کریں:

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک ذہنی معذور خاتون کا مسلسل 31 ویں بار کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا
خاتون میں کورونا کی ایک بھی علامت موجود نہیں ہے جس پر ڈاکٹرز بھی چکرا کر رہ گئے ہیں۔
ضلع بھارت پور کی 32 سالہ خاتون کا پہلی بار گزشتہ برس 24 اگست کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا
جس کے بعد اس کا 14 بار پی سی آر اور 17 بار اینٹی جن ٹیسٹ مثبت آیا۔

منرو لائٹ سے کورونا کا مریض 10 دن میں صحت یاب ہو گا ڈاکٹر کا دعوی

ذہنی معذور خاتون کو ایک فلاحی ادارے کے سنٹر میں رکھا گیا ہے
کیونکہ اس کے شوہر اور والدین کا انتقال ہوچکا ہے۔
سنٹر کے منتظم برج موہن بھردواج کے مطابق خاتون کو یکم ستمبر 2020 کو سنٹر میں لایا گیا تھا
جس کے بعد 4 اور 9 ستمبر، یکم ،7 اور 15 اکتوبر، 2، 9 ، 18
اور 23 نومبر، یکم ، 7، 14 اور 25 دسمبر اور 7 جنوری کو ٹیسٹ کرائے گئے
خاتون میں کورونا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

کورونا کا علاج تلاش کرنے پر پاکستانی ڈاکٹر دنیا کے بہترین میڈیکل سائنسدان کے ایوارڈ کیلیے نامزد

چیف میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کپتان سنگھ کا کہنا ہے کہ
خاتون کے ٹیسٹ اس لیے مثبت آرہے ہیں کیونکہ اس کے معدے میں
مردہ حالت میں کورونا وائرس موجود ہوسکتا ہے،
یہ خاتون کسی دوسرے شخص کو وائرس منتقل نہیں کرسکتی۔


شیئر کریں: