حکومت کی مدد کرنے پر “سر” کا خطاب

شیئر کریں:

برطانوی حکومت نے نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے 3 کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈ جمع کرنے والے کرنل ٹام مور
کو “سر” کا خطاب دینے کے لیے نامزد کردیا ہے۔
کرنل ٹام مور نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے
کے لیے اپنی 100ویں سالگرہ پرلان کے 100چکر لگاکر فنڈز اکٹھے کئے تھے۔

ملکہ برطانیہ پہلے ہی ان کی خدمات کے اعتراف میں کیپٹن ٹام مُور کو اعزازی طورپر کرنل کے عہدے پر ترقی دے چکی ہیں۔
اب برطانوی وزیراعظم نے بھی ٹام مُورکو ملکی اثاثہ قراردیتے ہوئے انہیں “سر” کے خطاب کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کےلئے خدمات انجام دینے والے ٹام مُور نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔


شیئر کریں: