حکومت کا بچے پیدا کرنے پر بونس دینے کا اعلان

شیئر کریں:

سنگاپور کی حکومت نے پیدائش کو فروغ دینے کے لیے عالمی وبا
کورونا وائرس کے دوران بچے پیدا کرنے پر بونس کی پیشکش کی ہے۔
سنگاپور ایک ایسا ملک ہے جہاں پیدائش کی شرح پوری دنیا میں سب سے کم ہے
اور حکومت کئی دہائیوں سے اسے فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگاری اور مالی مشکلات
کے پیش نظر وہ شہری جو والدین بننے کے خواہش مند تھے وبا کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ ترک کردیا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ سنگاپور کی حکومت نے پیدائش کو فروغ دینے
کے لیے وبا کے دوران بچے پیدا کرنے پر بونس کی پیشکش کی ہے۔


شیئر کریں: