غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد صورت بہت زیادہ خراب ہونے پر القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ
نے صیہونی حکومت کا خبردار کیا ہے کہ پُرامن فلسطینیوں پر اب کیے جانے ہر حملے کے بدلے میں
ایک اسرائیلی قیدی کو ہلاک کردیا جائے گا۔
غزہ پر بمباری جاری ہلاکتیں 1300 تک پہنچ گئیں
ہفتہ اور اتوار کو حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل اور مغربی کنارے سے 150 کے قریب فوجیوں
اور اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا.
اس سے پہلے حماس کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اس لڑائی سے اپنے مقاصد حاصل
کرلیے ہیں اب وہ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن اسرائیل نے بات چیت کا امکان مسترد کردیا ہے.