حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی بھی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر مسلط کی گئی جنگ میں شہادتیں ہر گزرتے لمحے بڑھتی ہی جارہی
ہیں لیکن عالمی برادری سمیت عرب ممالک انسانی جانیں بچانے کے بجائے صرف امداد بھیجنے کے اعلانات
کر رہے ہیں. اسی لیے غزہ میں‌ انسانی المیہ جنم لے چکا ہے.

اسرائیل کے میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ بم باری
سے ماری گئی ہیں.
اسماعیل ہنیہ کی پوتی صیہونی فوج کی شہری علاقوں پر کی جانے والی بمباری سے گھر میں شہید ہوئیں. رؤی ہنیہ
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ تھیں۔

غزہ میں شہادتیں 11 ہزار سے بڑھ گئیں

اسرائیلی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں. ان میں ساڑھے چار ہزار
سے بھی زائد بچے شامل ہیں.
اقوام متحدہ کے مطابق اب تک اسرائیلی بمباری سے ان کے 101 امدادی کارکن شہید ہو چکے ہیں. اسی طرح 34
صحافی بھی شہید ہوئے ہیں.