حماس کے حملوں‌ میں 900 اسرائیلی ہلاک

اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 900 سے بھی بڑھ گئی ہے کئی ہزار زخمیوں
میں سے درجنوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں مزید ہو سکتی ہیں.

حماس 150 اسرائیلی قیدیوں کو قتل کرے گا؟

اسی طرح غزہ پر اسرائیلی زمینی، بحری اور فضائی بمباری سے شہید فلسطینی شہریوں کی تعداد 700
سے زائد ہو چکی ہیں. ان میں 140 بچے بھی شامل ہیں. ہزاروں زخمی ہیں.
فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کو 50 سال مکمل ہونے پر حماس کی جانب سے کیے حملوں میں
دونوں‌ جانب سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو چکا ہے لیکن پہلی بار اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کا
جانی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے.

غزہ پر بمباری جاری ہلاکتیں 1300 تک پہنچ گئیں

اسرائیل نے بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد غزہ کی پٹی کا 16 سال سے جاری محاصرہ مزید سخت کرتے
ہوئے فلسطینیوں پر بجلی پانی بھی بند کر دیا ہے.