حماس اور اسرائیل نے 56 قیدی رہا کر دیے

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا. اسرائیل کی جانب سے 39 فلسطینیوں
کی رہائی کے بعد 13 اسرائیلی اور 4 تھائی شہری رہا کر دیے گئے.
اس سے پہلے حماس نے اسرائیل پہ چار روزہ جنگی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی میں‌ تاخیر کر دی تھی.
یاد رہے حماس اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو مسلط کی گئی جنگ میں 15 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے
ہیں ان میں 6 ہزار 200 بچے اور 4 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں.

صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹٰکٹ‌جرنلسٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے 25 نومبر تک اسرائیلی بمباری سے 57 میڈیا ورکرز اور
صحافی شہید ہو چکے ہیں.