حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اہم بیان جاری کیا ہے.
کہتے ہیں انشاء اللّه ہماری پوری قوت مرداں اللّه کی مدد سے غزہ کی جنگ جیتیں گے. فلسطین جیتے گا۔ ہمارا
مسلم اتحاد اور ہمارا عزم ہمارے بچوں کا خون ہمیں فتح دے گا۔
امریکہ کے لئے کہتا ہوں تمھاری دھمکیاں اب کام نہیں آئیں گی. مجھے امریکا کی جانب سے پیغام بھیجا گیا کہ
اگر ہم پیچھے نہ ہٹے تو لبنان اور ایران پر حملہ کر دیں گے میں امریکیوں سے کہوں گا کہ تمہاری دھمکیاں
کھوکھلی ہیں اور سن لو جو حشر امریکہ کے ہر بحری جہاز کا ہوگا قابل دید ہوگا۔
سیکریٹری جنرل حزب اللّه سید حسن نصراللہ نے خبردار کیا میں امریکیوں سے کہتا ہوں کہ جن لوگوں نے آپ کو
1980 کی دہائی کے اوائل میں لبنان میں شکست دی تھی وہ ابھی تک زندہ ہیں۔
خیال رہے غزہ پر 7 اکتوبر سے مسلط کی گئی جنگ میں حزب اللہ کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد جاری ہے
اسرائیل پر جنوبی لبنان سے میزائل داغے گئے ہیں.
اس جنگ میں اب تک تقریبا ساڑھے 9 ہزار نہتے فلسطینی شہید اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں.
حزب اللہ کی غزہ میں نسل کشی پر امریکا کو دھمکی
