حجام نے 91 افراد کو کورونا زدہ کر دیا

شیئر کریں:

دنیا بھر میں حجام لوگوں کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنے لگے ہیں۔
امریکا کی ریاست میسوری کے شہر اسپرنگ فیلڈ کے ڈائریکٹر محکمہ صحت نے بتایا کہ ہیئر اسٹائلسٹ کو
علم تھا کہ اسے کورونا ہے۔
اس کے باوجود اس نے اپنی دکان پر لوگوں کی زلفیں تراشنے کا کام جاری رکھا۔
اس خاتون ہیئر اسٹائلسٹ نے جن افراد کو کورونا لگایا ان میں چوراسی گاہکوں کے علاوہ سات ساتھی کارکن بھی شامل تھے۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو خبر دار کیا ہے جس جس نے بارہ مئی کے بعد سے گریٹ کلپس سیلون کا دورہ کیا
وہ جلد از جلد اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں۔
انہوں نے کہا ٹیسٹ نہ کرانے کی صورت علاقے میں کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے کہا ہے حجاموں کے پاس جاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔


شیئر کریں: