حافظ نعیم ہماری خیرات پر پھر رہےہو،مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے شہداء قبرستان میں تالے
لگوا دیے ہیں. اب اس شہر میں نوجواں لاپتہ نہیں ہو رہے. ہمیں ماؤں کے بچوں اور اپنے نوجوانوں کا احساس
ہے. مجھے اس شہر کا امن سب سے زیادہ عزیز ہے.
ایک سال میں ایم کیو ایم نے وہ کر دکھایا جو چالیس سالوں میں نہیں ہوا. سات اپریل کو کراچی کی آبادی ایک
کروڑ تیس لاکھ دکھانے کی کوشش کی گئی تھی. ایم کیو ایم کی کوششوں سے کراچی کی آبادی میں 73 لاکھ لوگوں کا
اضافہ کروایا.

کراچی دنیا کے چوتھا بدترین شہر بن گیا، مصطفی کمال

ہماری کاوشوں ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ ہوا . آگے بھی اسی طرح سے ساری منزلیں
عبور کرتے چلیں جائیں گے.میں آج زرداری صاحب کو آواز لگا کر کہتا ہوں. آپ کے لوگ جو ایم کیو ایم کو گالی
دے رہے ہیں یہ بلاول کے راستے پر مائنز بچھا رہے ہیں.
اگر ایم کیو ایم ساتھ نہیں ہے تو اس جنم میں بلاول وزیر اعظم بننے کا خواب چھوڑ دیں. کہہ رہے ہیں بزرگوں کو نہیں
ہمیں لاڈلہ بناؤ میں جوان ہوں. ڈاکٹر عاصم ڈسٹرکٹ سینٹرل کو فتح کرنا چاہتے ہیں. پچاس یوسیز میں سے صرف تین
یوسیز جیت پائے ہیں.

مصطفی کمال نے کراچی میں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اطلاعات یہ ہیں نالے پر
ضیاء الدین اسپتال بنا ہوا ہے. انشاءاللہ وقت آئے گا تو دیکھیں گے نالے کے راستے میں جو کچھ ہوگا اس کو
گرائیں گے. جب غریب کی کچی آبادی گر سکتی ہے تو نالے پر بنے اسپتال کو بھی گرنا چاہئے.
حافظ نعیم بلدیاتی انتخابات میں ہماری دی ہوئی خیرات پر 80 سے 90 سیٹ جیت گئے. ہمارے بائیکاٹ کی دی
ہوئی خیرات پر وہ یوسی ناظم بنے. کہہ رہے ہیں یہ ایم کیو ایم اصل ایم کیو ایم نہیں ہے.
کہتے ہیں اگر الطاف حسین بائی کاٹ کریں گے تو ان کو کوئی ووٹ نہیں دے گا. حافظ نعیم صاحب اگر لندن
سیٹ اپ ہوتا تو تم کہیں اور پہنچ چکے ہوتے. ہمارے امن کی دی ہوئی خیرات پر حافظ نعیم صاحب آپ
بل پھر رہے ہیں. اگر لندن والے ہوتے تو آپ کو کہیں اور پہنچا چکے ہوتے بینرز لگتے مرحوم بہت اچھے
آدمی تھے.