حافظ نعیم الرحمن کون ہیں؟

شیئر کریں:

تحریر عاطف حسین
ایم کیو ایم کی تقسیم کے بعد کراچی کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں. کئی نام سامنے آئے ایسے ہی ناموں
میں سے ایک حافظ نعیم الرحمن ہیں. جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے انہوں نے کراچی کے حقوق کے لیے
بھرپور آواز اٹھائی ہے.
حالیہ بلدیاتی انتخابات میں‌ جماعت اسلامی کو شہر میں بڑی کامیابی ملی ہے. ایم کیو ایم کے بائی کاٹ کے بعد
پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے تقریبا برابر ہی کامیابی حاصل کی. جماعت اسلامی کی فتوحات میں سب
سے اہم کردار حافط نعیم الرحمان کا ہے. یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے امیر جماعت اسلامی
حافظ نعیم الرحمان کو میئر کے لئے نامزد کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان سے متعلق لوگوں کے زہنوں‌ میں‌بے شمار سوالات ہیں خبروالے نے ان کی زندگی سے متعلق
کھوج لگایا ہے کہ آئیے جانتے ہیں.
کراچی کی سیاست میں سرگرم حافظ نعیم الرحمن یکم دسمبر انیس سو بہتر کو حیدر آباد کے مڈل کلاس گھرانے میں
پیدا ہوئے۔ حافظ نعیم الرحمان نے پرائمری تعلیم نور اسلام اسکول لطیف آباد اور سیکنڈری تعلیم علامہ اقبال اسکول
لطیف آباد سے مکمل کی۔
میٹرک کے بعد انیس سو نواسی میں کراچی آگئے۔ انیس سو اکیانوے میں گورنمنٹ کالج شپ اورنرز کالج سے
پری انجینئرنگ میں انٹرمیٹ کیا۔ جامعہ این ای ڈی کے شعبہ سول انجینئرنگ میں داخلہ لیا پھر انیس سو چھیانوے
میں بی ای کی ڈگری حاصل کی،
حافظ نعیم الرحمان نے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ چودہ سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا۔ انیس سو نناوے میں
اسلامک ہسٹری میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔
حافظ نعیم الرحمان انیس سو اٹھاسی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک ہوئے۔ انیس سو ترانوے میں انہیں جامعہ
این ای ڈی کا ناظم مقرر کیا گیا۔ انیس سو چورانوے سے انیس سو اٹھانوے تک وہ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے
ناظم اعلیٰ رہے، حافظ نعیم الرحمان انیس سو اٹھانوے سے سن دو ہزار تک دو مرتبہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
کے ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔ سن دو ہزار میں وہ جماعت اسلامی کا حصہ بن گئے۔
حافظ نعیم الرحمان دو ہزار سات سے دو ہزار دس تک جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری جنرل اور سن دوہزار
دس سے سن دو ہزار تیرہ تک نائب امیر جماعت اسلامی کراچی کے عہدے پر فائر رہے، جماعت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ نے حافظ نعیم الرحمان کو سن دو ہزار تیرہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منتخب کیا۔
حافظ نعیم الرحمن گزشتہ دس سال سے مسلسل اس عہدے پر فائز ہیں.
حافظ نعیم الرحمان سن دو ہزار تیرہ سے تاحال جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر بھی ہیں،
پچاس سالہ حافظ نعیم الرحمان چار بھائیوں اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ ان کا خاندان اہلیہ اور چار بچوں
پر مشتمل ہے۔ حاف


شیئر کریں: