جی ڈی اے کا اجلاس 12 فروری کو طلب

جی ڈی اے کا اجلاس 12 فروری کو طلب

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے فراڈ انتخابات
کے حوالے سے جی ڈی اے کا اعلی سطح اجلاس 12 فروری کو جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سید صدر الدین شاھ راشدی کی رہائش گاہ
پر ہوگا۔ اجلاس میں جی ڈی اے مرکزی رہنماء شرکت کریں گے۔
سردار رحیم نے کہا کہ جی ڈی اے کے اعلی سطحی اجلاس میں جی ڈی اے کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں الیکشن
کمیشن اور پیپلزپارٹی کی ملی بھگت پر بات ہوگی۔ الیکشن مہم میں ڈی آر آوز اور آر اوز سمیت دیگر عملے کی دھاندلی کا پردہ چاک کیا جائے
گا۔ اجلاس میں بدترین دھاندلی کے متعلق آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں عوام کا مینڈیٹ چرانے کے خلاف
لائحہ عمل طے ہوگا۔ الیکشن میں دھاندلی کے ثبوتوں پر بات چیت کی جائے گی۔
اجلاس میں الیکشن کے دن جی ڈی اے کے کارکنان پر کیے گئے حملوں اور جھوٹے مقدمات درج ہونے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں پرائیویٹ لوگوں کی طرف سے ڈیوٹیاں کرنے اور بیلٹ پیپرز پر جعلی ٹھپے مارنے سمیت جعلی ووٹ کاسٹ کرنے پر
بھی غور ہوگا۔