جی ڈی اے نے سندھ میں 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کردیئے

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں سندھ بھر کے مختلف حلقوں سے جنرل نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق آئین کا حصہ ہیں۔

جی ڈی اے میں شامل تمام پارٹیاں پروگریسیو ہے ، پیر صاحب پگارا نے ہمیشہ بچیوں کی تعلیم پر زور دیا ہے۔ اسلامی معاشرے کے دائرے میں رہتے ہوئے خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں ، جی ڈی اے کے منشور میں خواتین کے حقوق کا تحفظ شامل ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اظلاع میں بھی خواتین کو جی ڈی اے کے ٹکٹ دیئے گئے ہیں ، جو عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ اور ملک کی ترقی و خوشحالی اور خواتین کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی ۔ سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ ہمیں حیران گی اس بات پر ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیوں کیئے گئے ہیں ؟ جب 2018 کی الیکشن میں کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے تھے اب کیوں مُسترد کیے- ہم سمجھتے ہیں کہ مرزا فیملی کو انتخاب سے باہر رکھنے کی سازش قبل از الیکشن دھاندلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔