جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان کردیا

بزنس ٹائی کون جہانگیر ترین نے باضابطہ طور پر نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا ہے. عبدالعلیم خان
نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے
100 کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، سابق وفاقی وزیر
عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، محمود مولوی، فیاض الحسن چوہان، مراد راس اور جے پرکاش
نے شمولیت کا اعلان کیا۔

فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر، پنجاب سے نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور نے بھی شمولیت اختیار کی ہے
تحریک انصاف اور عمران خان کی سیاست سے متنفر ہونے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل
اعتماد کا اظہار کیا۔
جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا۔ ترین گروپ ذرائع کے مطابق
جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کریں گے.