جہانگیر ترین لندن اور آصف زرداری دبئی

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین لندن چلے گئے ہیں. پاکستانی سیاست پر گہری نگاہ رکھنے والوں
کے ذہن میں سوالات دوڑ رہے ہیں کہ تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال میں‌ آیا جہانگیر ترین صرف
علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں؟
لندن میں‌ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی طویل وقت سے آباد ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے
نواز شریف واپسی کا ارادرہ رکھتے ہیں ایسے میں جہانگیر ترین کا لندن میں ایک ہفتہ تک قیام بغیر سیاسی
حکمت عملی کے ممکن دیکھائی نہیں دیتا.

شہباز گل امریکا میں‌ پاکستانیوں‌ کو اکسانے لگے

ذرائع کاکہنا ہے کہ کچھ اور بھی بااثر شخصیات کی لندن آمد متوقع ہے. طویل عرصے سے ملک کی تقدیر کے
فیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے آئے ہیں‌ اور اس مرتبہ بھی یہیں پاکستانی عوام پر حکمرانی کون کرے گا اس
فیصلہ بیرون ملک ہی ہو گا.
خیال رہے کہ سیاسی بازی گر اور سابق صدرآصف علی زرداری بھی دبئی میں موجود ہیں. اس کا مطلب کچھڑی
باہر سے پک ہی پاکستان آئے گی.