جھل مگسی میں تصادم سگے بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک

شیئر کریں:

جھل مگسی سے ارشاد لاشاری
بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں مگسی قبائل کے دو گروپوں کے درمیان زمین
کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
نواحی علاقے گھاڑ میں فائرنگ سے سگے بھائی علی دوست مگسی اور علی بخش
مگسی سمیت چار افراد امام بخش مگسی اور مہیم خان مگسی مارے گئے۔ جاں بحق
افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں کو قریبی
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھل مگسی منتقل کر دیا۔ ضروری کاروائی کے بعد لاشوں
کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔


شیئر کریں: