March 26, 2020 at 11:45 am

ماہرین صحت نے کورونا وائرس کے بارے میں ایک اور وارننگ جاری کردی ہے۔
مہلک وائرس جوتوں کے اندر اور باہر پانچ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔
کیلی فورنیا کی ڈاکٹر جیورجائیں نانوس کا کہنا ہے کہ شہری نا چاہتے ہوئے بھی اپنے جوتوں کے ساتھ گھر میں کورونا وائرس لا سکتے ہیں۔
کورونا وائرس جوتوں کے تلوں کے نیچے چمٹ جاتا ہے اور دیگر بیکٹریا کے ہمراہ پانچ دن تک زندہ رہتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب شہری پبلک میں جاتے ہیں یا مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں تو وہ کورونا وائرس اپنے گھر میں لا سکتے ہیں۔
امریکی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو باہر جانے کے معاملے میں بے حد احتیاط کرنی چاہیے۔
شہری باہر جانے سے گریز کریں اگر باہر جانا بہت ضروری ہو تو ماسک، دستانے اور عینک لازمی پہنیں۔
ڈاکٹر نانوس کا کہنا ہے کہ گھر وآپسی پر جوتوں کو گھر سے باہر اتارا جائے تاکہ مہلک وائرس گھر میں داخل نہ ہو سکے۔
اس لیے ضروری ہے کہ باہر سے گھر میں داخل ہوتے ہوئے جوتے دروازے کے باہر ہی چھوڑ کر اندر جائیں۔
چھوٹی سی عادت کے ذریعے بھی ہم کورونا یا اس کی فیملی کے دیگر وائرس گھر میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
اس عادت کے ذریعے صفائی ستھرائی کا عمل بھی برقرار رکھا جا سکتا ۔

Facebook Comments