جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرحملہ 5 جوان شہید

شیئر کریں:

جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ سیکیورٹی زرائع
کا کہنا ہے کہ یہ حملہ تحصیل سراروغہ ڈیلہ مزارائی کی چیک پوسٹ پر کیا گیا۔

شرپسندوں کے اس حملے میں پانچ اہل کار شہید اور ایک جوان زخمی ہوا۔ زاوڑ چیک پوسٹ پوسٹ پر
حملے سے پہلے بھی شرپسند کئی علاقوں میں حملہ کر چکے ہیں۔

افغانستان کی سرحد کے ساتھ پاکستانی علاقے میں دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو چکے ہیں۔ ذرائع
کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں بلوچستان اور وزیرستان کے دور افتادہ علاقوں میں بھارت کی خفیہ ایجنسی
کی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ شرپسند عناصر ان کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے متعدد شرپسندوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔


شیئر کریں: