جنرل ندیم رضا سے اطالوی افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

شیئر کریں:

اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل Giuseppe Cavo Dragone نے اجنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےجوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بشمول د فاع اور سیکورٹی خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان امن، دفاع اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔
جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دفاعی تعاون سمیت متعدد شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینےکی بہت گنجائش ہے۔
اٹلی کے چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل Giuseppe Cavo Dragone کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔


شیئر کریں: