جماعت الدعوہ کے مولانا عبدالرحمن مکی گرفتار

شیئر کریں:

کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ اور تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبد الرحمٰن مکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری ملکی سطح پر کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے کی کڑی ہے۔ عبدالرحمن کو انتہائی اشتعال انگیز تقریریں کرنے اور نقص امن عامہ کے پیش نظر حراست میں لیاکیا گیا۔ مولانا عبد الرحمٰن مکی نے گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ مولانا مکی نے عوام سے اپنی تنظیم فلاح انسانیت کے نام پر چندے کے اپیل بھی کی تھی۔ یاد رہے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی مولانا تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ عبدالرحمن مکی عملی طور پر جماعت الدعوۃ میں نائب امیر ہیں۔


شیئر کریں: