جشن میلاد پر وزیرآباد میں 21 جوڑوں کی اجتماعی شادی

شیئر کریں:

وزیر آباد سے ضمیر کاظمی
وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کے مبارک موقع پر
21 جوڑوں کو رشتہ ازواج میں منسلک کیا گیا. ربیع الاول کی با برکت ساعتوں میں رخصت ہونے
والی بچیوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا یادگار تقریب گکھڑ کے میرج ہال میں منعقد کی گئی.

عالمی چادر اوڑھ تحریک کے زیر اہتمام گکھڑ میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کی خوشی
منانے کا انوکھا انداز اپنایا گیا. 21 شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں شریک 21 جوڑوں کا نکاح علامہ پیر سید غلام مصطفے گردیزی نے پڑھایا۔ اس موقع پر
دلہنوں کو زیور، دولہائوں کو چاندی کی انگوٹھی، جہیز میں ضروریات زندگی کا گھریلو سامان اور
سینکڑوں باراتیوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔

ہر جوڑے کو ڈھائی لاکھ مالیت کا قیمتی سامان تحفے میں دیا گیا۔ اجتماعی شادیوں کے موقع پر دلہا
دلہنوں کے والدین خوشی سے نہال تھے۔

اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب میں سیکڑوں باراتیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام خطبہ نکاح اور دعائے خیر سے ہوا۔
ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں میلاد النبی کا یہ انداز نہ صرف منفرد ہے بلکہ خوشنودی خدا و
رسول حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی


شیئر کریں: