شیئر کریں:
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29ویں چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت
سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں سینئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ سے نئی ذمہ داریوں
کا حلف لیا۔
قاضی فائز عیسیٰ 5 ستمبر 2014ء سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج تھے 2019ء میں صدارتی ریفرنس
کے بعد سینئر ترین جج ہونے کے باوجود انہیں 3 سال سے کسی بینچ کا حصہ نہین بنایا گیا۔
شیئر کریں: