جاپان کے بعد ملائشیا میں بھی کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ

شیئر کریں:

کوالالمپور سے پرمجیت کور

ملائشیا کے شاہ سلطان عبد اللہ نے کوڈ 19 کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ملک بھر میں آج سے
ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
کورونا وائرس پر کنٹرول کے لیے یہ ایمرجنسی یکم اگست تک جاری رہے گی۔

صورت حال بہتر ہونے تک ہنگامی حالات میں بھی ملائشیا کے عوام زندگی بسر کریں گے۔
ایمرجنسی کے دوران امور چلانے کے لیے بادشاہ نے حکومت، حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ اور
ماہرین صحت پر مشتمل آزاد کمیٹی قائم کرنے کی حکومتی تجویز کی بھی منظوری دے دی۔
انہوں نے لوگوں کو ایمرجنسی اینڈ موومنٹ کنٹرول آرڈر (ایم سی او) میں پرسکون اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔


شیئر کریں: